انکولہ:8؍اگست(ایس اؤ نیوز) اگسور پنچایت حدود کے نوگدے فاریسٹ علاقے میں دیسی بندوق کے ذریعے 6سالہ حاملہ ہرنی شکار معاملے میں فاریسٹ محکمہ نے تین ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔
ملزموں کی شناخت اگسور نوگدے کے ناگیندر کنیا گوڈا، برجیش گوپال نایک، ہنوما جٹو گوڈا کے طورپر کی گئی ہے۔ابتدائی جانچ میں دیشی بندوق وینکٹ رمن نایک کی ہونے کا پتہ چلا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اگسور گرام پنچایت حدود کے ماستی کٹا نوگدے فاریسٹ علاقے میں ہرنی کا دیشی بندوق سے شکار کیا گیا ۔ پڑوس کے علاقے میں چمڑے کو الگ کرکے بائک کے ذریعے گوشت لے جارہے تھے تو مصدقہ خبر پر فاریسٹ عملے نے بالے گولی کے قریب جال بچھائے انتظار میں تھے۔ ملزمان جب گوشت لے کر بالے گولی پہنچے تو فاریسٹ عملے نے ملزم ناگیندر گوڈا سمیت بائک اور گوشت ضبط کرلیا۔گرفتار شدہ ملزم ناگیندر نے پوچھ تاچھ کے دوران میں اپنے ساتھیوں کے متعلق بتایا تو فاریسٹ عملہ نےفوری کارروائی کرتے ہوئے بقیہ دونوں ملزم برجیش اور ہنوما کو گرفتار کرلیا۔ دیشی بندوق کو ضبط کرلینے کے بعد مفرور ملزم وینکٹ رمن کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا ہے۔ کارروائی میں معاون فاریسٹ افسر منجوناتھ ناوی، وی پی نائک، ڈی آر ایف اؤجگدیش دیواڑیگا، آر ایچ نائک، سریش نائک سمیت دیگر عملہ شریک تھا۔